کا مرہ کینٹ نواحی علاقہ سیدن میں بسلسلہ جشن عید میلاد النبیؐ جلوس

جلوس میں ننھے بچے بھی کثیر تعداد میں شر یک ، نا مورنعت خوان حضرات گلہائے عقیدت کے پھول نچھا ور کر تے رہے
اٹک :کا مرہ کینٹ نواحی علاقہ سیدن میں بسلسلہ جشن عید میلاد النبیؐ کا خصوصی پروگرام اور عظیم الشان جلوس منعقد کیا گیا جس کا اہتمام انجمن غلامان مصطفےٰ ؐ سیدن نے کیا اس عظیم الشان پروگرام میں مذکورہ انجمن کے سر پرست اعلیٰ محمد اعظم ، نگران اعلیٰ ملک ہاشم خان ، صدر اختر نواز ، جنرل سیکرٹری امجد صدیقی ،جوائنٹ سیکرٹری ملک محبت خان ،ملک آفتاب احمد نمبر دار ہٹیاں سیدن ، سابق جنرل کو نسلر ملک غلام علی اکبر ، سیکر ٹری مالیات ارشد محمود ،سابق امیدوار برائے چیئرمین ملک اعجاز ، رہنما تحریک انصاف ملک ثمر عباس نمبر دار،ملک غلام علی اصغر ،ملک قمر عباس ، ملک حسنین ، ملک غلام عباس ،طاہر خان ، رحمت خان ،ملک محمد علی، سید شاکر حسین شاہ ، علامہ حکیم پرویز، ملک حسنین ، نیاز بٹ سمیت اٹک ، حسن ابدال ، شکردرہ، مرزا، سنجوال کینٹ، سروالہ، ڈھوک گا ما و دیگر علا قوں سے کثیر تعداد میں میلاد پارٹیوں نے شرکت کی۔
جلو س کے تما م را ستوں کو خو بصورت سبز جھنڈیوں اور بینرز سے سجا یا گیاتھاجلوس میں ننھے بچے بھی کثیر تعداد میں شر یک ہو ئے جن کا شو ق دید نی تھا جلوس کے راستوں میں خو بصورت اسٹیج بنائے گئے تھے جہاں پر جلوس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جاتا اور نا مورنعت خوان حضرات گلہائے عقیدت کے پھول نچھا ور کر تے رہے ۔
علاوہ ازیں مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک کی زیر سرپرستی سیرت کمیٹی ڈھوک فتح کے زیر اہتمام جامع مسجد نورانی ڈھوک فتح میں 43 ویں سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی ؐکانفرنس حضرت علامہ مولانا حافظ غلام فرید چشتی مہتمم جامعہ غوثیہ مہریہ اٹک کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ امیر احمد بسالوی پرنسپل مثالی فائونڈیشن فتح جنگ نے خصوصی آمد کی اور حضرت علامہ مولانا پروفیسر عمر فیض قادری خطیب اعظم راولپنڈی خصوصی خطاب کرتے ہوئے سیرت نبویؐ پر روشنی ڈالی تقریب کا آغاز قاری محمد عصمت اللہ اویسی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور نعت خواں علامہ طاہر ملک ، غلام مرتضیٰ نقشبندی نے گلہائے عقیدت آقاؐ کی شان میں پیش کیے ، نقابت کے فراءض حضرت علامہ مولانا محمد نبیل افضل قادری نے ادا کیے ، نگران اعلیٰ سیرت کمیٹی ڈھوک فتح حضرت علامہ مولانا عبدالغنی چشتی کی زیر نگرانی ہو ئی تقریب کے مہمان خصوصی مفتی حسن خان نعیمی سینئر مدرس جامعہ قادریہ حقانیہ اٹک تھے ۔
