فتح جنگ ، گرلز کالج کے باہر منچلوں کی بھرمار،پولیس تعیناتی کا مطالبہ

فتح جنگ ریلوے اسٹیشن

آوارہ لڑکوں کا آوازیں کسنا معمول بن گیا،والدین کا ڈی پی او اٹک سے نوٹس لینے کا مطالبہ 

فتح جنگ: گرلز کالج فتح جنگ کے راستوں اور گیٹ پر بھونڈوں اور آوارہ لڑکوں کی بھرمار، طالبات پر آوازیں کسنا وطیرہ، والدین سخت پریشان، بچیوں کو کالج آنے میں سخت مشکلات کا سامنا، سکول ٹائم پر پولیس کی تعیناتی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق فتح جنگ میں لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کے راستوں پر موٹرسائیکل سوار اوباشوں کی ٹولیاں جگہ جگہ کھڑی ہوتی ہیں آوارہ لڑکوں نے طالبات کو تنگ کرنا اور آوازیں کسنا وطیرہ بنا رکھا ہے۔ 

 

بالخصوص گرلز ڈگری کالج اور گرلز ہائی سکول نمبر دو کے گیٹ ، گلی مکی مسجد والی، چاندنی چوک گلی امیر عالم اور گلی رمضان بازار والی میں موٹر سائیکل سوار آوارہ اور اوباش نوجوان جن میں زیادہ تر موٹرسائیکلوں پر سوار ہوتے ہیں کالج جانے والی طالبات کو تنگ کرتے ہیں۔