سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی حلقے میں عوام کی غمی و خوشی میں شرکت

اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، سٹی صدر حضرو حاجی احسان خان ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات یوتھ شیخ عواد صفدر ، سٹی صدر یوتھ اٹک وقار احمد و دیگر موجود تھے
اٹک :قائم مقام صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے اٹک شہر میں سٹی صدر یوتھ وقار احمد ماموں معروف تاجر چوہدری وکی کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی اس موقع پر ضلعی سیکرٹری اطلاعات یوتھ شیخ عواد صفدر بھی موجود تھے ، شیخ آفتاب احمد نے محمد رفیق ٹھیکیدار ( مرحوم ) کے بیٹے ، عابد رفیق اور ناصر رفیق کے بھائی خاور رفیق ( ایلیٹ فورس ) کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور دلہے کو مبارکباد دی اس موقع پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ سلمان سرور ، شیخ اظہر صدیقی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات شیخ عواد صفدر ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے خصوصی شرکت کرنے والے چوہدری شعیب حرل جٹ ، چوہدری حامد منیر حرل ، حاجی امان اللہ رندھاوا ، چوہدری توقیر اختر ، ملک عامر اعوان آف کوٹ فتح خان ، خالد پرویز ، افتخار احمد ، سعید بھائی ، آف احمد تابی و دیگر موجود تھے ۔
شیخ آفتاب احمد نے سابق کونسلر انیس احمد آف باسیہ کے بھائی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور دولہے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناءوں کا اظہار کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، سٹی صدر حضرو حاجی احسان خان ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات یوتھ شیخ عواد صفدر ، سٹی صدر یوتھ اٹک وقار احمد و دیگر موجود تھے ۔
