پنڈی گھیب اور باہتر پولیس کی کارروائی، اسلحہ و منشیات برآمد 

ملزمان پنڈی گھیب اور باہتر پولیس کی حراست میں

پنڈی گھیب پولیس نے عنایت اللہ سے چرس، نوید رحمت سے کلاشنکوف معہ گولیاں، باہتر پولیس نے مبشر خان سے ایک رائفل معہ گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے 

پنڈی گھیب :اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے عنایت اللہ ولد فیض محمد ساکن محلہ کالج چوک پنڈی گھب سے 250 گرام چرس ، تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے ملزم نوید رحمت ولد رحمت دین ساکن محلہ یونین کونسل اخلاص تحصیل پنڈی گھیب سے 1 کلاشنکوف 222 معہ گولیاں۔

 

 تھانہ باہتر پولیس نے مبشر خان ولد صفدر خان سکنہ دھریک سے 1 رائفل 12 بور معہ گولیاں برآمد کر کے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔