Mon
18
May
2026

اٹک :ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی کی ضلع اٹک کیلئے گراں قدر خدمات ہیں محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی معیاری و بہتر تکمیل ، تجاوزات کے خاتمہ اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے ان کے اقدامات قابل ستائش ہیں ان خیالات کا اظہار کنویئر قائمہ کمیٹی برائے صحت و سابق صدر ایوان صنعت و تجارت اٹک طارق محمود نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ متعدی امراض ڈینگی و پولیو کے خاتمہ کیلئے چلائی جانے والی مہمات کی ذاتی طور پر نگرانی کر کے ڈی سی اٹک نے عوام دوست افسر کا ثبوت دیا
جبکہ پنشنرز ، نابینا افراد کے جائز مطالبات حل کر کے انہوں نے ان مظلوم طبقات کے دل جیت لیے اٹک کی عوام ، سماجی حلقے ان کے عوامی فلاح کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
