اسسٹنٹ کمشنر حضرو محترمہ ملیحہ ایثار کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں

حضرو شہر اور ملحقہ علاقوں میں زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کار وائیاں کی گئیں
حضرو:اسسٹنٹ کمشنر حضرو محترمہ ملیحہ ایثار کی گرانفروشوں کے خلاف زبردست کار کردگی پر شہریوں کا بھر پور خراج تحسین ، گرانفروشوں کے خلاف ایف آئی آر اور جر مانے،عوام کا مہنگائی کے خلاف مزید عملی اقدامات کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حضرو محترمہ ملیحہ ایثار کے احکا مات پر نائب تحصیلدار ملک عظیم اور دیگر عملہ نے حضرو شہر اور ملحقہ علاقوں میں دکانداروں کے ریٹ چیک کیے زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کار وائیاں کی گئیں کئی دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور کئی دکانداروں کو جرمانے کیے گئے شہریوں نے گرانفروشوں کے خلاف زبردست کر دار ادا کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر حضرو محترمہ ملیحہ ایثار نے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاءون کر کے عوام کے دل جیت لیے تاہم ابھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔
اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے خلاف مزید عملی اقدامات کیے جائیں ۔
