ٹریفک کے نظام میں ڈسپلن لانا میری اولین ترجیح ہے، چوہدری مسرت عباس 

 ٹریفک انچارج ڈی ایس پی چوہدری مسرت عباس

نو پارکنگ ختم کرنے اور تمام امور میرٹ پر سر انجام دئیے جائیں، ٹریفک انچارج ڈی ایس پی ضلع اٹک 

اٹک :ٹریفک کے نظام میں ڈسپلن لانا میری اولین ترجیح ہے ، نو پارکنگ ختم کرنے اور تمام امور میرٹ پر سر انجام دئیے جائیں ،ٹریفک افسران کو سخت ہدایات تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں ٹریفک انچارج ڈی ایس پی چوہدری مسرت عباس نے تعیناتی کے فوراً بعد ٹریفک پولیس افسران اور دیگر ما تحت عملہ کو پہلی میٹنگ میں ہی سخت ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ نو پارکنگ اور غلط پارکنگ پر قابو پا یا جائے اور تمام امور میرٹ پر سر انجام دئیے جائیں ٹریفک نظام میں ڈسپلن لانا میری اولین ترجیح ہے چو ہدری مسرت عباس کے چارج سنبھالنے کے بعد ان کے سخت احکامات کی بدولت ٹریفک کے نظام میں کافی بہتری آئی ہے شہر کی ٹریفک میں کافی روانی آئی ہے نو پارکنگ اور غلط پارکنگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

 

 عوامی حلقوں نے ڈی ایس پی چوہدری مسرت عباس کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد سے ٹریفک سسٹم کافی حد تک بہتر ہوا ہے ان کے مدبرانہ فیصلوں کی بدولت اور قانون پر سختی سے عملدر آمد کی وجہ سے عوام خوش ہیں کہ لوگوں میں ٹریفک قوانین پر عمل کا رجحان کافی حد تک بڑھا ہے جو خوش آئند ہے ۔