محمد ثناء اللہ بخاری تنظیم اساتذہ ضلع اٹک کے صدر اور عابد حسین جنرل سیکرٹری منتخب 

فائل فوٹو

 شاہد اشرف کلیار نائب صدر ،محمد ریاض جوائنٹ سیکرٹری ،پرویز اقبال سیکرٹری نشرو اشاعت اور پروفیسر عبد الجبار سیکرٹری مالیات منتخب ہوگئے

اٹک :محمد ثناء اللہ بخاری کو تنظیم اساتذہ ضلع اٹک کا صدر اور عابد حسین کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا جبکہ شاہد اشرف کلیار نائب صدر ،محمد ریاض جوائنٹ سیکرٹری ،پرویز اقبال سیکرٹری نشرو اشاعت اور پروفیسر عبدالجبار سیکرٹری مالیات منتخب ہوگئے انتخابی فرائض صوبائی ڈپٹی سیکرٹری فرمان علی عباسی نے سر انجام دیئے تفصیلات کے مطابق تنظیم اساتذہ ضلع اٹک کی تنظیم نو کے سلسلے میں انتخابی اجلاس سابق صدر پرویز اقبال منعقد ہوا ڈپٹی سیکرٹری فرمان علی عباسی کے انتخابی نتاءج کے مطابق ضلعی عاملہ کے لیے حیدر زمان خان، محمود اقبال اور عبد الرحیم کو منتخب کیا گیا صوبائی انتظامیہ کے لیے شاہد اشرف کلیار منتخب ہوئے۔

 

 علاوہ ازیں تحصیل اٹک کا صدر محمد ثناء اللہ بخاری، تحصیل حضرو محمد ریاض، حسن ابدال پرویز اقبال ، فتح جنگ حیدر زمان خان، پنڈی گھیب حافظ اشفاق اورتحصیل جنڈ کے صدر عبد الرحیم مقرر ہوئے اس موقع پر فرمان علی عباسی نے نو منتخب ضلعی عہدیدران سے اپنی اپنی ذمہ داری کا حلف لیا ۔