اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 07ملزمان گرفتار
اٹک، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5,228گرام چرس،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02پسٹل 30بور،01رائفل 12بور معہ متعدد روند قبضہ میں لی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے منشیات فروش صابر خان ولد غلام سرور ساکن غرشیں تحصیل حسن ابدال سے 2100 گرام چرس برآمدکی اور منشیات فروش امجد خان ولد حق نواز ساکن ڈہوک تربیھٹی غرشیں تحصیل حسن ابدال سے 2050 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سٹی اٹک کی ٹیم نے منشیات فروش جمشید خان ولد میر وس خان ساکن ابو بکر تحصیل حضرو سے 478 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ انجراء کی ٹیم نے منشیات فروش محبت حسین ولد حبیب خان ساکن گڑدی انجرا تحصیل جنڈ سے 600 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ جنڈ کی ٹیم نے محمد نوید ولد دلاور سکنہ اورنگ آباد تحصیل جنڈ سے 1 عدد رپسٹل30 بور معہ متعدد روند ناجائز اسلحہ برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے فضل قیوم ولد رہاج گل سکنہ محلہ گلزار بابا امان گڑھ ضلع نوشہرہ سے 1 عددپسٹل 30 بور معہ میگزین ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ با ہتر کی ٹیم نے لعل زادہ ولد نواب رسول سکنہ ناوہ گئی ضلع بونیر سے 1 عدد رائفل 12 بور معہ کارتوس ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
