شیخ آفتاب کی سعید خٹک کی ہمشیرہ اور عزیز خٹک کی چچا زاد بہن کی وفات پر تعزیت 

اٹک، سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد سہیل انور کی زوجہ، سعید خان خٹک کی ہمشیرہ اور عزیز خان خٹک کی چچا زاد بہن کی وفات پر تعزیت کر رہے ہیں

سہیل انور کی زوجہ رضائے الٰہیسے انتقال کر گئیں ،مرحومہ کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ اٹک میں ادا کی گئی 

اٹک ،بانی چیئرمین ایڈیٹرز کونسل ڈاکٹر محمد سعید خان خٹک ، غلام فرید خان خٹک ، محمد نوید خٹک ، محمد وحید خٹک کی ہمشیرہ ، شہاب انور ، اشفاق انور کی بھابھی ، ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان عبدالشبیر خان خٹک ، عبدالعزیز خان خٹک ، عبدالنصیر خان خٹک ، ڈاکٹر رقیب خان خٹک ، عبدالناصر خٹک ، عبدالشاکر خٹک کی چچا زاد بہن ، سہیل انور کی زوجہ رضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ اٹک میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں قائم مقام صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، رہنما میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، چیئرمین پریس فوٹو گرافر ایسوسی ایشن حاجی سلیم خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، سینئر صحافی ندیم حیدر ، ڈاکٹر سہیل احمد ، صدر سویٹ اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن میجر ( ر ) محمد اصغر کے علاوہ معززین علاقہ

 

اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔