وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ترقیاتی منصوبوں کا اعلان روایتی سیاسی نعرہ نکلا

پنجاب ہائی وے کی بین الصوبائی شاہراہ فتح جنگ ڈھلیاں پنڈی گھیب روڈ کھنڈرات میں تبدیل
وزیراعلیٰ پنجاب نے دورہ اٹک کے موقع پر بھی اعلان کیا تھا، صوبائی وزیر کرنل(ر) ملک محمد انور بھی خاموش
فتح جنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب ہائی وے کی بین الصوبائی شاہراہ فتح جنگ ڈھلیاں روڈ کھنڈرات میں بدل گیا فتح جنگ شہر کی حدود میں ڈھلیاں روڈ دیکھ کر کسی دوردراز پہاڑی علاقے کا گمان ہوتا ہے جہاں سڑک نہیں صرف پتھر ہی پتھر نظر آتے ہیں اندرون شہر خستہ حال سڑک کسی بھی سنگین حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا دورہ اٹک کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے اعلان روایتی سیاسی نعرہ نکلے وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر مال کرنل محمد انور خان کے حلقہ کی بین الصوبائی شاہراہ فتح جنگ ڈھلیاں روڈ کو فتح جنگ سے پنڈی گھیب اور مٹھیال چوک سے پنڈی گھیب دوررویہ بنانے کا اعلان کیا تھا مگر ایک سال گذرنے کے باوجود عملی طور پر کارکردگی صفر ہے فتح جنگ ڈھلیاں روڈ بین الصوبائی شاہراہ ہے جہاں سے صوبہ سندھ اوربلوچستان والی مال بردار گاڑیاں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد ،روالپنڈی اور دیگر شہروں کو جاتی ہیں انتہائی مصروف شاہراہ کی حالت زار قابل رحم ہے۔
خستہ حال اور کھنڈرات نما روڈ کئی حادثات کا باعث بن رہے ہیں انتہائی قیمتی گاڑیاں سڑک خراب ہونے کی وجہ سے ناکارہ ہو چکی ہیں ٹرانسپورٹرز شدید پریشانی میں مبتلا ہے گھنٹو ں اور منٹوں کے سفر کیلئے پورا پورا دن درکار ہوتا ہے اکثر گاڑیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کی وجہ سے راستہ میں ہی خراب ہو جاتی ہیں موبائل ورکشاپس کا کاروبار زیادہ ہو گیا ہے راستہ میں خراب گاڑیوں کو ٹھیک کرنے کیلئے موبائل مکینکوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے اس بین الصوبائی شاہراہ کی مرمت و توسیع کیلئے سابقہ ادوار میںکو اقدام کیا گیا نہ ہی تبدیلی سرکار نے اس بابت کو پیش رفت کی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جب مذکورہ سڑک کے دور رویہ کرنے کا اعلان کیا تو عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مگر جب وہی وعدہ کھوکھلا سیاسی نعرہ ثابت ہوا تو اہل علاقہ اور ٹرانسپورٹروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
پراونشنل ہائی وے کی طرف سے مرمتی فنڈز خرد برد کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں سڑک کے کچھ حصہ کی مرمت کیلئے بجری کا چھڑکاؤ کیا گیا کوگاڑیوں کے ٹائروں کے ساتھ ہی اڑ گئی عوامی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،صوبائی وزیر کرنل محمد انور خان اور پراونشل ہائی وے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
