Tue
19
May
2026

جنڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوہاٹ ایکسپریس ٹرین اور کیری وین میں حادثہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کیری مکمل تباہ
تفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈ کے گائوں بھنڈر کے قریب کیری وین ریلوے ٹریک کراس کر رہی تھی کہ کوہاٹ ایکسپریس ٹرین آ گئی جس کی زد میں آ کرکیری وین مکمل تباہ ہو گئی
جب کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹرین وین کو تین سو میٹر تک گھسیٹ کر ساتھ لے گئی\
اہلیان علاقہ کافی عرصہ سے اس مقام پہ باضابطہ ریلوے کراسنگ کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن تاحال ان کا یہ مطالبہ پورا نہ ہو سکا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اس مقام پہ ایسے حادثے پیش آ چکے ہیں ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔
