اٹک، ماڑی موڑ اور نیو جسیاں سالانہ جشن میلاد مصطفی ؐکا انعقاد

مدرس جامع حقانی اٹک پروفیسر نصر الحمود نے اپنے خصوصی خطاب میں سیرت نبویؐ بیان کی
اٹک: ڈسٹرکٹ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک کے زیر اہتمام ڈپٹی سیکرٹری نشر و اشاعت صبغت اللہ بابر اور مقامی تاجر محمد علی طہٰ کی رہائش گاہ ماڑی موڑ میں 17 ویں سالانہ جشن میلاد مصطفی ؐ منعقد ہوئی جس سے مدرس جامع حقانی اٹک پروفیسر نصر الحمود نے اپنے خصوصی خطاب میں سیرت نبویؐ بیان کی تقریب صاحبزادہ حافظ سعید احمد کی زیر صدارت منعقد ہوئی نظامت کے فرائض محمد ابتہاج میروی نے سنبھالے ، قاری وسیم مرتضیٰ قادری نے تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا جبکہ ہدیہ نعت راجہ رشید الرحمن نقشبندی ، حافظ طاہر محمود ، فرحان علی قادری اور محمد سمیع نے پیش کی اس روحانی محفل میں ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی ، علامہ ابو طیب رفاقت علی حقانی ، نگران اعلیٰ حاجی محمدالیاس ، نائب نگران اعلیٰ و صدر انجمن تاجران راشد الرحمن خان،ڈپٹی نگران اعلیٰ چوہدری افتخاراحمدصراف، صدر مرکزی سیرت کمیٹی حاجی محمد الماس،جنرل سیکرٹری ندیم رضا خان،سینئر نائب صدرڈاکٹر عرفان قادری نائب صدور سید اقبال حسین وارثی، محمد اکمل، سالار اعلیٰ سید منصور الحق، نائب سالار اعلیٰ محمد قیوم بٹ، ڈپٹی سالار اعلیٰ خالد محمود اعوان، کنٹرولر ملک شیر افضل خان آف نور پور کرم علیہ، سیکرٹری مالیات حاجی محمد خلیل، نائب سیکرٹری مالیات چودھری شہزاد احمد، سیکرٹری نشر و اشاعت ریاض احمد بھٹی ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، مرکزی نا ئب صدر اے ٹی آئی ضیاء الرحمن نورانی اور دیگر شریک ہوئے ۔
علاوہ ازیں سیرت کمیٹی نیو جسیاں اور بزم عاشقان بلال نیو جسیاں کے زیر اہتمام 10 واں سالانہ جلوس زیارت صاحبزادہ صاحب سے نکالا گیا جو جامع مسجد بلال نیو جسیاں پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جلوس کا افتتاح اور قیادت نگران اعلیٰ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک حاجی محمد الیاس ، صدر حاجی محمد الماس ، جنرل سیکرٹری ندیم رضا خان ، چیئرمین نعت کونسل ڈاکٹر عرفان قادری ، علامہ حافظ محمد سعید رضوی ، صدر مسجد کمیٹی جامع مسجد بلال محمد ریاض اور دیگر نے کی ۔
