پی ٹی آئی اٹک کے کارکن مایوس اور دلبرداشتہ، فضل داد عام آدمی پینل بن گیا 

پی ٹی آئی اٹک کے کارکن مایوس اور دلبرداشتہ، فضل داد عام آدمی پینل بن گیا 

 یہ تنظیم ایسے تمام سیاسی و غیر سیاسی افراد کو مواقع فراہم کرے گی جو حقیقی معنوں میں معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی خدمات پیش کرنا چاہتے ہوں

اٹک(صدیق فخر سے) ملک کی باقی عوام کی طرح ضلع اٹک میں بھی پی ٹی آئی کے کارکن مایوس اور دلبرداشتہ ، فضل داد عام آدمی پینل کے نام سے نیا سیاسی و سماجی دھڑا بنانے کیلئے قدم اٹھا لیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین یوسی تھٹہ ملک عجب خان اعوان اس دھڑے کے چیئرمین ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تنظیم ایسے تمام سیاسی و غیر سیاسی افراد کو مواقع فراہم کرے گی جو حقیقی معنوں میں معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی خدمات پیش کرنا چاہتے ہوں۔فضل داد عام آدمی پینل  کسی بھی سیاسی جماعت کی کوئی ذیلی تنظیم نہیں بلکہ عام آدمی کی نمائندہ تنظیم ہو گی ،جس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یاآزاد نظریے سے ہے اور وہ سیاسی وڈیروں اورخود ساختہ رہنمائوں سے مایوس ہو کر سیاست سے دلبرداشتہ ہوں۔

 

یاد رہے کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے ضلع اٹک کا ایک اور دھڑا بھی بننے کیلئےتیاریاں کی جاری ہیں جس میں پنڈی گھیب سے ملک امانت راول، اٹک سے ملک حمید اکبر، چنگیز خان و دیگر رہنما شامل ہیں