اٹک، تنظیم اقبال قریشی کی بیٹی کی شادی میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

اٹک، تنظیم اقبال قریشی کی بیٹی کی شادی میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

ایم این اے میجر طاہر صادق، سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، وزیر صحت گلگت ڈاکٹر اقبال، سیکرٹری حکومت سندھ شیخ سعید و دیگر کی شرکت 
 

اٹک :رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کے سینئر کوارڈینٹر ممتاز کاروباری شخصیت تنظیم اقبال قریشی کی بیٹی کی شادی خانہ آبادی اٹک کے گائوں مدروٹہ کے معروف زمیندار اور اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت سردار ریاض خان کے بیٹے دانیال ریاض خان سے بخیر و خوبی سر انجام پائی بارات کی تقریب اٹک ضلع کی تاریخی شادیوں میں نمایاں حیثیت اختیار کر گئی دلہن کی جانب سے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق اپنے گروپ کی سرکردہ شخصیات کے ہمراہ فرداً فرداً ہر آنے والے کا خندہ پیشانی سے استقبال کرتے رہے جبکہ دولہا کے ہمراہ آنے والے مہمانوں کی قیادت قائم مقام صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور کے گروپ کی سرکردہ شخصیات ضلع اٹک کے سب سے بڑے اور مضبوط سیاسی دھڑوں کے سربراہوں کی شادی کی تقریب میں شرکت نے شادی کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے دولہا دانیال ریاض خان اٹک کی روایتی پگڑی قلعہ باندھ کر شلوار قمیص میں ضلع اٹک کے سب سے بڑے اور خوبصورت شادی ہال مہریہ مارکی میں داخل ہوئے تو ان کے ہمراہ آنے والے بارتیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا شادی کی تقریب میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور ، وزیر صحت گلگت ڈاکٹر اقبال ، سیکرٹری حکومت سندھ شیخ سعید ، بریگیڈیئر بشیر ، بریگیڈیئر اسماعیل ، بریگیڈیئر شہریار ، بریگیڈیئر عامل ، کرنل میزان ، کرنل اعجاز ، میجر شہزاد ، میجر علی ، ڈائریکٹر کالجز اسلام آباد پروفیسر صغیر قریشی ، ڈائریکٹر پی ٹی وی فرحت قریشی ، ڈویژنل سپورٹ آفیسر وقار ملک ، ہارٹ سرجن ڈاکٹر اورنگزیب ، ڈی ایف او ثاقب ، ڈی ایف او جمیل بینش ، فوکل پرسن جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی شیخ احسن الدین ، ممبر پنجاب بار کونسل سید عظمت علی بخاری ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک اسرار احمد ، سابق ایم ایس ڈی ایچ کیو اٹک ڈاکٹر سلطان محمود ، رہنما میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان ، سابق صوبائی جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف پنجاب سبطین حیات ملک ،

 

میجر گروپ کے ضلع بھر سے سابق تحصیل ناظمین ، نائب تحصیل ناظمین ، سابق ناظمین و نائب ناظمین یونین کونسل سابق چیئرمین و وائس چیئرمین یونین کونسل جن میں سابق چیئرمین یونین کونسل جمریز خان ، ملک غلام حسین ، زاہد حسین شاہ ، سردار وسیم امتیاز خان ، ملک شمیم محمد خان ، انجینئر طارق محمود ، اسلام آباد کے سینئر صحافی محسن رضا خان ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، ڈی ایس پی اقبال احمد کاظمی ، سابق ڈی ایس پی حفیظ احمد اولکھ ، سابق ایس ایچ او ملک جمشید الطاف ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، جنرل سیکرٹری لیاقت عمر ، سینئر صحافی جاوید کشمیری ، سابق ناظم قاضی امجد ، سردار جنگ بہادر خان ، ایس ایچ او راولپنڈی راجہ شکیل ، سا بق سٹاف افسر آر پی او راولپنڈی چوہدری ظہور احمد ، ضلعی رہنما مسلم لیگ ( ن ) ڈاکٹر اشرف بٹ اور دیگر نے شرکت کی ۔