اٹک، بانی چیئرمین ایڈیٹرز کونسل ڈاکٹر محمد سعید خان خٹک کے بھائی انتقال کر گئے 

مرحوم ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ شبیر خان خٹک ، عزیز خان خٹک، نصیر خان خٹک، ڈاکٹر رقیب خان خٹک کے چچا زاد بھائی تھے

اٹک:ڈاکٹر عبدالکبیر خان خٹک ( مرحوم ) کے صاحبزادے ، بانی چیئرمین ایڈیٹرز کونسل ڈاکٹر محمد سعید خان خٹک ، محمد نوید خٹک ، محمد وحید خٹک کے بھائی ، ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان عبدالشبیر خان خٹک ، عبدالعزیز خان خٹک ، عبدالنصیر خان خٹک ، ڈاکٹر رقیب خان خٹک ، عبدالناصر خٹک ، عبدالشاکر خٹک کے چچا زاد جواں سال غلام فرید خان خٹک حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کر گئے 5 روز قبل ان کی ہمشیرہ کا بھی انتقال ہوا تھا 5 روز میں ایک ہی گھر میں 2 اموات پر گھر صفحہ ماتم میں تبدیل ہو گیا 2 جواں سالہ اموات پر ہر آنکھ اشک بار تھی مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ اٹک میں معروف عالم دین علامہ محمد یوسف حقانی نے پڑھائی۔

 

 نماز جنازہ میں قائم مقام صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، رہنما میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، چیئرمین پریس فوٹو گرافر ایسوسی ایشن حاجی سلیم خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، سینئر صحافی ندیم حیدر ، محمد عمران زاہد کے علاوہ معززین علاقہ اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔