ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک کے زیر اہتمام سالانہ سیرت النبیؐ کانفرنس

مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک ارشد اقبال تھے
اٹک :اللہ تعالیٰ نے نبی آخر الزماں حضرت محمد ؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ، نبی مکرم ؐ کی پیدائش کی بشارت عالم اروا میں تمام انبیاء سے عہد لینے کی صورت میں بھی وضع کر دی گئی تمام انبیاء نے رسالت محمدی کا اقرار کیا اور ان کا امتی ہونے کی خواہش ظاہر کی ، آپ محمد ؐ ہیں ، محمود ، احمد ، بشیر و نذیر ، حبیب و حلیم ، رشید ، عادل ، خازن و قاسم ، سید آل خلق امام النبیاء سید المرسلین رحمت العالمین بھی ہیں تمام انبیاء و رسل میں جو اوصاف و کمالات موجود تھے وہ سب کے کے سب آپؐ کی ذات والا صفات میں اکمل و اجمل پیدا فرما دیئے گئے کائنات میں آپ سے زیادہ عادل اور منصف آج تک نہ تو پیدا ہوا اور نہ قیامت تک پیدا ہو گا ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک کے زیر اہتمام سالانہ سیرت النبیؐ کانفرنس سے
صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک ملک اسرار احمد ، جنرل سیکرٹری رانا محمد استفاد علی ، سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن شیخ احسن الدین ، شیخ وقار عظیم ، محمد اشفاق احمد ، سابق صدر سردار امتیاز خان ، مس رابعہ اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کیا تلاوت حافظ شہزاد اور ہدیہ نعت پیش کرنے والوں میں سابق جنرل سیکرٹری سید فیصل بخاری ، خاتون قانون دان مسز غزالہ صدیق ، شیخ بابر رضوان، ملک محمد آصف، ملک فیصل ، شیخ فاخر صدیقی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں سید بلال شاہ شامل تھے ، تقریب میں جوڈیشل افسران ، وکلاء کے علاوہ چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، صحافیوں حر عباس ، محمد عمران زاہد ، ڈاکٹر عبدالوحید خٹک ، ایاز خان موجود تھے ۔
