Sun
14
Jun
2026

اٹک : ڈی پی او اٹک کی ہدایت پر انسپکٹر رضوان اللہ نے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ریٹائرڈ کانسٹیبل بشارت کو طبی مالی امداد کے سلسلہ میں محکمہ پولیس کی جانب سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے کا چیک دیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس کے افسران اور جوان ایک خاندان کی طرح ہیں جن کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال پنجاب پولیس کے فرائض میں شامل ہے ۔
مصیبت میں مبتلا پولیس ملازمین کو اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ۔
