اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مہم جاری، 5 گرفتار

تھانہ اٹک سٹی، پنڈی گھیب، حضرو،حسن ابدال نے مقدمہ درج کر لیے،چرس و اسلحہ برآمد
اٹک ،اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک پولیس نے محمد نعیم ولد عبداللہ سکنہ محلہ امین آباد اٹک سے 1200 گرام چرس ، تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے شفیق احمد ولد میر زمان ساکن جلو حسن ابدال سے 2090 گرام چرس ، تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے خلیل احمد ولد محمد حنیف ساکن پنڈی گھیب سے 700 گرام چرس ، تھانہ حضرو پولیس نےقسم خان ولد امرود خا ن ساکن خنگوانی حضرو سے 1 پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، تھانہ پنڈی گھیب نے ملزم محمد بابر ولد محمد صادق ساکن کھوڑ سے 30 بور پسٹل معہ گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔
علاوہ ازیں منشیات کے حوالہ سے بین الالصوبائی شہرت رکھنے والے تھانہ صدر حسن ابدال کے گائوں غرشین سے خاتون اے ایس پی حسن ابدال عمارہ شیرازی کی زیر نگرانی تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے غرشین گائوں کے قریب ناکہ بندی کر کے مشہور منشیات فروش صابر خان ولد غلام سرور ساکن غرشین سے 2100 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار جبکہ دوسری کاروائی کے دوران بھی غرشین گائوں کے بدنام زمانہ منشیات فروش امجد خان ولد حق نواز ساکن غرشین کی جامعہ تلاشی کے دوران 2050گرام چرس برآمد کر کے اسے بھی گرفتار کر لیا گیا پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں ۔
