سید یاور بخاری کی کاوش،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی اٹک سنٹر آف ایکسیلنس ڈیکلیئر

 پورے پنجاب میں صرف چار انسٹیٹوٹس کو سنٹر آف ایکسیلنس کا درجہ دیا گیا ہے جن میں سے ایک اٹک ہے

اٹک: گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی اٹک کو سنٹر آف ایکسیلنس ڈیکلیئر ، تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری کی ایک اور کاوش کامیاب، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی اٹک کو سنٹر آف ایکسیلنس ڈیکلیئر کروا لیا۔ پورے پنجاب میں صرف چار انسٹیٹوٹس کو سنٹر آف ایکسیلنس کا درجہ دیا گیا ہے جن میں سے ایک اٹک ہے۔ اس سلسلے میںTEVTA ایک پروگرام " ہنر مند نوجوان پراجیکٹ " کے نام سے شروع کر رہا ہے جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار دس دسمبر 2019کو ایوانِ اقبال میں کریں گے۔

 

گو رنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی اٹک کو سنٹر آف ایکسیلنس بننے کے بعد کالج کو مزید اپ گریڈ کیا جائے گا۔