اٹک، عماد فیض سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ مقرر

مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ اور دیگر عہدیداروں کا تقرر بھی کیا گیا ،سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے نوٹیفکیشن دیئے
اٹک :سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان کے صاحبزادے عماد فیض کو سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ اور دیگر عہدیداروں کا تقرر بھی کیا گیا اس سلسلہ میں ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) میں باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی جس میں قائم مقام صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد اور ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ رحمت خان نے مشترکہ طور پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ اٹک سٹی کا نوٹیفکیشن عماد فیض کو پیش کیا دیگر عہدیداران میں سینئر نائب صدر اٹک سٹی غلام عباس ، نائب صدر مطیع مراد ، جوائنٹ سیکرٹری راجہ انیس ، سیکرٹری اطلاعات معاذ زاہد شامل ہیں کو بھی نوٹیفکیشن دیا گیا۔
اس موقع پر تحصیل صدر مسلم لیگ ( ن ) میاں شاہنواز شانی ، سابق وائس چیئرمین یونین کونسل ملک محمد نعیم ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ شیخ عواد صفدر ، سٹی صدر اٹک وقار احمد ، رہنما مسلم لیگ ( ن ) ملک علی عارف خان اور دیگر موجود تھے ۔
