اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مہم جاری،8 گرفتار

ملزمان اٹک پولیس کی حراست میں

اسلحہ و منشیات برآمد، تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج 

اٹک :اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے عباس حسین شاہ ولد فدا حسین شاہ سید ساکن پنڈ مہری حسن ابدال سے 2100 گرام چرس ، تھانہ رنگو پولیس نے ماصل خان ولد الیاس خان ساکن تحصیل چھوٹا لاہور ضلع صوابی سے 1539 گرام چرس ، تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے فضل عباس عرف شیرا ولد بازخان اعوان ساکن کمڑیال پنڈی گھیب سے 1100 گرام چرس ، تھانہ حضرو پولیس نے محمد فیضان ولد مسکین پٹھان ساکن باڑہ حضرو سے 500 گرام چرس ، تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے محمدعثمان علی ولد محمداخلاق اعوان سکنہ ڈھوک شیرال داخلی کھڑپہ پنڈی گھیب سے 350 گرام چرس ، تھانہ اٹک خورد پولیس نے عامر شہزاد ولد محمد شفیق ساکن مدنی مسجد مرزا سے 300 گرام چرس ، تھانہ سٹی اٹک پولیس نے محمود خان ولد ایاز خالد سکنہ شیخوں والی گلی محلہ شرقی اٹک سے 300 گرام چرس 

 

 تھانہ سٹی اٹک پولیس نے گرفتار ملزم پیر محمد ولد شوکت اسلام ساکن کنجور جنڈ حال پیپلز کالونی اٹک شہر سے پسٹل 30 بور معہ 1 گولی برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔