Sat
16
May
2026

اٹک: علی عنان قمر نے ڈپٹی کمشنر اٹک اورمحمدحسن اقبال نے ڈ سٹر کٹ پولیس آفیسر اٹک کے عہد ے کا چارج سنبھال کر اپنی ذمہ داریاں ادا کر نی شر وع کر دی ہیں۔علی عنان قمر اس سے پہلے چیف سیکر ٹری پنجاب کے ایڈیشنل سیکر ٹری کوار ڈینشن کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔علی عنان قمراور محمد حسن اقبال کا شمار صوبہ بھر کے بہترین انتظامی افسران میں ہوتا ہے ۔علی عنان قمر کو عشرت اللہ خان نیازی کی جگہ اور محمدحسن اقبال کو سید شہزاد ندیم بخاری کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومتِ پنجاب نے گڈ گورننس کی خاطر صوبے بھر میں انتظامی تبدیلیاں کی ہیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو کلیدی عہدوں پر کام کرنے کا حکم دیا ہے۔
