Wed
20
May
2026

اٹک: ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اسفند یار بخاری ڈسٹر کٹ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان ،ایم ایس ڈاکٹر خالد محمو د اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈی سی اٹک کو ہسپتال کے آپر یشنل اوردیگر امور کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ دی گئی ۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ اور وہا ں پر موجود مر یضوں سے مختلف سوالات کیے۔
ڈی سی اٹک نے اسفندیار بخاری ہسپتال کے عملے کو ہدا یت کی کہ وہ مر یضوں کو ہر ممکن طبی سہولت کی فراہمی کے لیے کوشاں رہیں اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کر یں۔
