اٹک، خصوصی بچے دنیا کے ہر معاشرے کا حصہ ہیں،ڈاکٹر جاوید اقبال 

فائل فوٹو

 معذوری میں مبتلاء بچوں کے ساتھ ہمدردی ، شفقت ، محبت اور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اٹک

اٹک: چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اٹک ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان نے کہا ہے کہ خصوصی بچے دنیا کے ہر معاشرے کا حصہ ہیں معذوری میں مبتلاءبچوں کے ساتھ ہمدردی ، شفقت ، محبت اور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے جس سے ان بچوں کے حوصلے کو تقویت فراہم ہوتی ہے اور ان بچوں کے دل میں آگے بڑھنے کی لگن پیدا ہوتی ہے حکومت پنجاب بھی خصوصی بچوں پر ان کی تعلیم تربیت میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے تاکہ انہیں کارآمد شہری بنایا جا سکے انہوں نے یہ بات عالمی یوم معذوراں کے حوالے سے ایم سی بوائز ہائی سکول اٹک میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی اس تقریب کی صدارت بلائنڈ فوکل پرسن حافظ محمد نیاز کر رہے تھے تقریب کا اہتمام سیکرٹری جنرل محمد سہیل ،حسین انٹرنیشنل ٹرسٹ برائے معذوراں اٹک نے کیا۔

 اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ رضیہ سلطانہ بلائنڈ سکول سلمہ فہیم ، گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفیکٹیو سکول اٹک پرنسپل نجمہ شاہین ، ممبر انسانی حقوق پنجاب میڈم شیریں اسلم، میڈم مصباح ،میڈم عالیہ(حضرو)، ہیڈ ماسٹر ایم سی بوائز ہائی سکول اٹک محمد عارفص ودیگر کے علاوہ معززین شہر اور معذوران طلباءکی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

 اس موقع پر فوکل پرسن محمد نیاز نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ہم نہ تو حکومت سے خیرات چاہتے ہیں نہ زکوۃٰاور نہ ہی بیت المال میں سے کوئی حصہ چاہیے ہم اللہ کی طرف سے دی ہوئی صلاحیتوں سے مالامال ہیں اور اپنی ان صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر باعزت روزی کمانے کے قائل ہیں یہ تب ہی ممکن ہے جب حکومت ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہوئے ہمارے کوٹے کے مطابق ہمیں نوکریاں فراہم کرے محمد نیاز نے کہا کہ ڈاکٹر جاوید اقبال ایک خداترس اور انتہائی شفیق انسان ہیں انہوں نے ہمیشہ ہمارے تحفظات کی قدر کی اور ہمارے مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچا کر حل کروانے کی کوشش کی ۔اس موقع پرپرنسپل گورنمنٹ بلائنڈ سکول رضیہ سلطانہ سلمہ فہیم نے بھی شرکاءسے خطاب کیا قبل ازیں یوم معذوران کے حوالے سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جو میونسپل کمیٹی اٹک سے بر آمد ہوئی جس کی قیادت بلائنڈ فوکل پرسن حافظ محمد نیاز ، رانا فیصل ، راجہ زاہد کر رہے تھے ریلی پُر امن طور پر ایم سی بوائز ہائی سکول میں اختتام پذیر ہوئی ۔