تحصیل فتح جنگ کا مرکزی قطبال گاؤں گونا گوں مسائل کا شکار

فائل فوٹو

گلیاں ٹوٹی پھوٹی،ڈسپنسری موجود دوائیاں نایاب ،بعض حصے اب بھی بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم

فتح جنگ :فتح جنگ یونین کونسل قطبال کا مرکزی گاؤں قطبال گونا گوں مسائل کا شکار،گلیاں ٹوٹی پھوٹی،ڈسپنسری موجود دوائیاں نایاب ،بعض حصے اب بھی بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم،واٹر سپلائی کا مضر صحت پانی ،گاؤں میں جگہ جگہ پانی کے جوہڑ ،اصلاح و احوال کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کی یونین کونسل قطبال کے مرکزی گاؤں قطبال کے مکینوں کو گونا گوں مسائل کا سامنا ہے اہل دیہہ کے مطابق گاؤں میں ڈسپنسری تو ہے لیکن ادویا ت نہیں ہیں گاؤں کی بیشتر گلیاں نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں واٹر سپلائی سکیم کا پانی پینے کے قابل نہیں ہیں مضر صحت سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ گاؤں میں مختلف جگہوں پر پانی کے جوہڑ ڈینگی مچھر کی افزائش کی آماجگاہ ہیں گاؤں کی متعدد آبادیاں اس دور میں بھی بجلی جیسی سہولت سے محروم ہیں گندگی اور جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کے باعث کی افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیںپانی کی نکاسی کو کوئی مناسب انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے گٹرو ںکا پانی مختلف جگہوں پر جوہڑوں کی صورت میں مکھیوں مچھروں کی افزائش کا سبب بنا رہا ہے قطبال گاؤں کی آٹھ ہزار سے زائد آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

 

اہل دیہہ نےنے اعلیٰ حکام اور حکمران جماعت کے ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے