اٹک ،پکار 15 ایمرجنسی کی ماہانہ کاکردگی رپورٹ جاری 

 628 کالز پر مقدمات درج کر لئے،ماہ نومبر کے دوران ہیلپ لائن پر 30 ہزارسے زائد کالز موصول ہوئی
اٹک :اٹک پولیس نے پکار 15 ایمرجنسی کی ماہانہ کاکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ 628 کالز پر مقدمات درج کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق ماہ نومبر کے دوران ہیلپ لائن پر 30 ہزارسے زائد کالز موصول ہوئی۔جس میں 23 ہزارسے زائد کالز جھوٹی نکلیں۔6سوکالز پر ضلع بھر میں کیسز درج کئے۔ پولیس ریسپانس اوسط ٹائم19 منٹ رہا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پکار 15 کا مقصد پولیس کا ایمرجنسی صورتحال میں بروقت رسپانس کر کے عوامی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے۔15 کا غلط استعمال کئی شہریوں کی مدد میں تاخیر کاسبب بنتا ہے۔

اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جھوٹی کالز کرنے سے اجتناب کریں۔