باہتر ،گراں فروشوں نے انت مچا دی ،من مانے وصول کئے جانے لگے 

باہتر ،گراں فروشوں نے انت مچا دی ،من مانے وصول کئے جانے لگے 

گراں فروشوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ مہر غلام عباس سے نوٹس لینے کا مطالبہ 
باہتر :باہتر علاقہ میں گراں فروشوں نے انت مچا دی من مانے ریٹ وصول کئے جانے لگے اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ مہر غلام عباس سے نوٹس کا عوامی مطالبہ تفصیلات کے مطابق باہتر حطار قطبال جھنگ و مضافات میں سبزی پھل فروشوں نے عوام کا ناک میں دم کر رکھا ہے

 

سرکاری ریٹ لسٹ دوپہر بارہ بجے تک باہتر نہیں پہنچتی جس بنا پر دکاندار مہنگے داموں سبزی پھل گوشت فروخت کرتے ہیں واضح رہے کہ اگر ریٹ لسٹ موجود بھی ہو تو اس پر عملدرآمد تو دور کی بات ہے اسے سامنے آویزاں بھی نہیں کیا جاتا پہلے ہی شہری مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں رہی سہی کسر گراں فروش نکال دیتے ہیں۔

 

 عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ مہر غلام عباس سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔