اسسٹنٹ کمشنر جنڈ کا اقدام، مختلف مقامات پر ڈسٹ بن لگوا دیں

 اسسٹنٹ کمشنر جنڈ کا اقدام، مختلف مقامات پر ڈسٹ بن لگوا دیں

 شہری کوڑا کرکٹ اس میں ڈالیں تاکہ جنڈ شہر میں صحت اور صفائی کا واضح فرق نظر آئے،حسن نذر دوگل 
جنڈ(صدیق فخر سے) وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر شہروں اور دیہات کو صاف ستھرا رکھنے کے سلسلہ میں ضلع اٹک میں اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذر دوگل نے فوری قدم اٹھاتے ہوئے بلدیہ جنڈ کے عملہ کے ذریعے جنڈ شہر میں مختلف مقامات پر اور مین شاہراہوں پر ڈسٹ بن لگوا دی ہیں تاکہ شہری کوڑا کرکٹ اس میں ڈالیں اور ان کے اس اقدام سے جنڈ شہر میں صحت اور صفائی کا واضح فرق نظر آ رہا ہے جنڈ کے سیاسی ، سماجی ، مذہبی حلقوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جنڈ ، اسسٹنٹ کمشنر حسن نذر دوگل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ

 

ان کے عوام دوست اقدامات سے پسماندہ شہر جنڈ جلد ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا ۔