اٹک پولیس کی ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

اسلحہ ناجائز کے 35 ،منشیات فروشوں کے خلاف 51 ، قماربازی کے 2 مقدمات درج ہوئے
اٹک :اٹک پولیس نے ماہ نومبر کی کارکردگی جاری کر دی تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس نے ماہ نومبر میں اسلحہ ناجائز کے کل 35 مقدمات درج کیے جس میں 23 پسٹل ، 6 راءفل ، 2 بندوق ، 4 کلاشنکوف اور 157 گولیاں برآمد کیے منشیات فروشوں کے خلاف کل 51 مقدمات درج کر کے 41042 گرام چرس ، 9688 گرام افیون ، 2400 گرام ہیروئن اور 36 بوتل شراب برآمد کی قماربازی کے 2 مقدمات درج کر کے رقم پڑ 40670 روپے برآمد کیے اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون کر کے کیٹگری ;65; کے 2 مجرمان اشتہاری ، کیٹگری ;66; کے 9 مجرمان اشتہاری، 65 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 55 موٹر سائیکلز اور 7 کاروں کو زیر دفعہ 550;223;134 بند کیا گیا 48 افراد کے خلاف انسدادی کاروائی عمل میں لائی گئی اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری رہے گی اور
اٹک پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی ۔
