انٹرنیشنل والنٹئیر ڈے کے حوالے سے ٹی ایم اے ہال اٹک میں تقریب کا انعقاد

تقریب کے اختتام پر ٹی ایم اے ہال سے کچہری چوک تک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا
اٹک:انٹرنیشنل والنٹئیر ڈے کے حوالے سے ٹی ایم اے ہال میں تقریب کا انعقاد،سیاسی شخصیات کے علاوہ طلباء اور خواتین کی شرکت، تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل والنٹئیر ڈے کے حوالے سے ٹی ایم اے ہال میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اٹک علاوہ مختلف سیاسی شخصیات اورطلباء اور خواتین کی بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے رضاکاروں کی اہمیت اور کردار پر روشنی ڈالی ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں اشفاق کا کہنا تھا کہ معاشرے کے ہر فرد کے لیے ابتدائی طبعی امداد کی بنیادی تربیت حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ اس حوالے سے ریسکیو 1122 اٹک دو پروگروم چلا رہی ہے جہاں سےتربیت حاصل کر کے مشکل کے وقت اپنے پیاروں کی مدد کی جا سکتی ہے۔
تقریب کے شرکاء کی ریسکیو 1122 اٹک کی کاکردگی کی تعریف کی تقریب کے اختتام پر ٹی ایم اے ہال سے کچہری چوک تک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔
