تھانہ باہترپولیس کی کارروائی، اندھے قتل کا ملزم گرفتار

تھانہ باہترپولیس کی کارروائی، اندھے قتل کا ملزم گرفتار

مورخہ 25 نومبر2019ء کو زاہد علی نامی شخص زخمی حالت میں دھریک میرا علاقہ تھانہ باہتر پر پڑاہو املا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا تھا 

باہتر: پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو دھر لیا ۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 25 نومبر2019ء کو زاہد علی نامی شخص زخمی حالت میں دھریک میرا علاقہ تھانہ باہتر پر پڑاہو املا جس کو کسی نامعلوم شخص نے گردن کے نیچے بذریعہ اسلحہ آتشیں فائر کر کے زخمی حالت میں پھینک گئے تھے جو کہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا ۔ اطلاع وقوعہ پا کر تھانہ باہتر کے تفتیشی افسر محمد عرفان SI نے برموقع جا کر مسماۃ گلشن بی بی بیوہ زاہد علی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 153 مورخہ 25 نومبر2019ء بجرم 302 ت پ تھانہ باہتر درج کیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ڈی ایس پی فتح جنگ سکندر گوندل کی سر براہی میں ایس ایچ او تھانہ باہتر سید مظہر حسین شاہ ، محمد عرفان ایس آئی اور آئی ٹی لیب پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید ٹیکنا لوجی کو بروئے کار لا کر ،شبانہ روز محنت کر کے اوراپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر زاہد علی کے قتل میں ملوث ملزم ٹھیکیدارفرخ اکرم ولد محمد اکرم سکنہ چک نمبر 671 گ ب تحصیل پیر مُحل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو حسب ضابطہ گرفتار کرلیا ۔

 

اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے تھانہ باہتر ٹیم کی کاکر دگی کو سراہتے ہوئے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ کوئی بھی مجرم جتنا مرضی شاطر ہو وہ قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتا ۔