حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے موَثر اقدامات کر رہی ہے،میجر طاہر صادق

 حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے موَثر اقدامات کر رہی ہے،میجر طاہر صادق

ممبر قومی اسمبلی کی سابق صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد و سینئر صحافی طارق چوہدری سے ملاقات ،بیمار پرسی کی 

اسلام آباد  :رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 اٹک میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور حکومت صحافتی اداروں کی ترقی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے موَثر اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد و سینئر صحافی طارق چوہدری سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا جہاں انہوں نے طارق چوہدری کی بیمار پرسی کی اور جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات اور دعا کی ان کے ہمراہ چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، وائس چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حافظ عبدالحمید خان اور چیئرمین الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق بھی موجود تھے۔
 

 اس موقع پر موجودہ ملکی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی سیاست بھی زیر بحث آئی ۔