Mon
18
May
2026

مٹھیال: قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ، 5 قماربازی رنگے ہاتھوں گرفتار ، قماربازوں کے قبضہ سے 39100 روپے برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ بسال پولیس نے قماربازی میں مصروف 5 قمارباز محمد صادق ولد محمد وارث ، ساجد محمود ولد فداَ حسین ، نعمان محمود ولد محمد صفدر سکنائے کوٹ بالا فتح جنگ ، محمد شہزاد ولد عزت خان اور محسن علی ولد اعجاز سکنائے کھنڈہ جنڈ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزمان سے دائو پر لگی رقم پڑ 7 ہزار 100 روپے ، 5 موبائل مالیتی 30 ہزار روپے ، اور 5 بیٹریز مالیتی 2 ہزار روپے برآمد کر کے
تمام ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
