پنڈی گھیب ٹریفک حادثہ میں جواں سال لڑکا جاں بحق 

پنڈی گھیب ٹریفک حادثہ میں جواں سال لڑکا جاں بحق 

حادثہ بین الصوبائی روڈ پرکھڑے خراب ٹریلر سے ٹکرانے کے باعث آیا 

پنڈی گھیب،پنڈی گھیب ٹریفک حادثہ میں جواں سال لڑکا جاں بحق ، حادثہ بین الصوبائی روڈ پرکھڑے خراب ٹریلر سے ٹکرانے کے باعث آیا تفصیلات کے مطابق 19 سالہ خلیل احمد ولد احمدخان سکنہ سپیال اپنی موٹر سائیکل پر کا م سے واپس آبائی گاؤں سپیال جارہاتھا کہ کھوڑ قریب سپراں کے مقام پر اللہ والے ہوٹل کے سامنے کھڑے خراب ٹریلر سے ٹکراگیا جسے فوری طور پر پی او ایل ہسپتال لایاگیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جان کی بازی ہار گیا اطلاع ملتے ہی انچارج پولیس چوکی کھوڑ پولیس ملازمین کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ضابطہ کاروائی مکمل کی اور لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

 

 جہاں مرحوم کی نماز جنازہ کے بعد لاش مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دی گئی ۔