حکومت ہول سیل منڈیوں میں ریٹ کم کروائے،فتح جنگ تاجر برادری

ہول سیل منڈیوں میں نرخ زیادہ ہیں ،حکومتی کی طرف سے بنائی گئی ریٹ لسٹ میں کم ہیں
فتح جنگ (صدیق فخر سے)حکومت ہول سیل منڈیوں میں ریٹ کم کروائے،فتح جنگ تاجر برادری ،ہول سیل منڈیوں میں نرخ زیادہ ہیں ،حکومتی کی طرف سے بنائی گئی ریٹ لسٹ میں کم ہیں تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کی تاجر برادری تنگ آئے روز جرمانے اور ایف آئی آر سے تنگ آ گئی ہے ،کریانہ مرچنٹس والے دکانیں بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔تاجر برادری کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے جوسرکاری نرخ نامہ دیا گیا ہے اس پر چیزیں سیل کرنا ممکن نہیں ہے۔ ہول سیل منڈی میں لال مرچ کا ریٹ 450 روپے ہے سرکاری ریٹ لسٹ میں اس چیز کا ریٹ 310 روپے ہے ۔ تمام دالیں جن کا منڈی میں ریٹ تیز ہے، سرکاری نرخ نامے میں اس چیز کا ریٹ بہت کم ہے۔ دکاندار450 روپے والی چیز 310 روپے میں کیسے بیچ سکتے ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی ہول سیل منڈی کے ریٹ چیک کرے تاکہ مسئلہ حل ہو سکے۔عام دکاندار اور کریانہ مرچنٹس والوں پر جرمانے کر کے مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ خود تمام چیزیں دکانداروں کو دیں تاکہ مسئلہ حل ہو سکے۔
دکانداروں پر جرمانے اورایف آئی آر کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ہول سیل منڈیوں میں چیزوں کا ریٹ ٹھیک ہو گا تو مسئلہ حل ہو گا۔
