جنڈ پولیس کا چھاپہ،8 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں گے، ایس ایچ او جنڈنیاز احمد
جنڈ،قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ، 8 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتار ، قماربازوں کے قبضہ سے 34400 روپے برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ جنڈ پولیس نے قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف 8 قمارباز ناصر جاوید ولد محمد یٰسین ساکن گڑدی جنڈ ، شیر محمد خان ولد محمد بنارس ، اول خان ولد محمد خان ، غلام صادق ولد محمد مسکین ساکنائے محلہ حسین آباد جنڈ، نور زمان ولد خا ن ملک سکنہ بیلہ جنڈ ، عنایت اللہ ولد محمد خا ن سکنہ محلہ پرانا یتیم خا نہ جنڈ ، زاہد منصور ولد خالد منصور ، فہیم احمد ولد احمد خان ساکنائے محلہ تکیہ جنڈ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور داؤ پر لگی رقم پڑ 14 ہزار 900 روپے ، 6 موبائل مالیتی 19 ہزار 500 روپے برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے
اس موقع پر ایس ایچ او جنڈ نیاز احمد نے کہا کہ پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں‘شہریوں کو ہر صورت تحفظ فراہم کریں گے۔جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ امن و امان کی صورتِ حال میں بگاڑ پیدا کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔
