اکھوڑی چیک پوسٹ کے قریب مزدا کوسٹر الٹ گئی، کئی افراد شدید زخمی

اکھوڑی چیک پوسٹ کے قریب مزدا کوسٹر الٹ گئی، کئی افراد شدید زخمی

 ریسکیو1122 موقع پر پہنچ گئی، زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل،3 زخمیوں کی حالت نازک 

اٹک، اکھوڑی چیک پوسٹ کے قریب مزدا کوسٹر کو حادثہ،10 افراد شدید زخمی
 ریسکیو1122 موقع پر پہنچ گئی، زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل،3 زخمیوں کی حالت نازک 
 تفصیلات کے مطابق اکھوڑی چیک پوسٹ کے قریب مزدا کوسٹر الٹ گئی جس کے نتیجے میں10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

 اطلاع ملنے پر ریسکیو ۱۱۲۲ کی ۳ ایمبولینسز اور ریسکیو وین موقع پر پہنچ گئیں۔
 تمام زخمیوں کو طبعی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک منتقل کیا جا رہا ہے ۔

 

زخمیوں میں سے3 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک منتقل کیا گیا ہے۔ 

 

حادثہ تیز رفتاری میں ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ گاڑی اٹک سے تلہ گنگ جا رہی تھی۔ ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں 30سالہ طیب، 55سالہ نذیرہ، 21 سالہ شوکت ، 50سالہ شگفتہ، 35 سالہ سلمہٰ، 30 سالہ ذکہ اللہ،60سالہ محمد بشیر، 50 سالہ محمد فاروق، 23 سالہ عالم خان، 36سالہ توصیف، 65سالہ فورشادہ بیگم، ۱۱ سالہ چمن خان 28سالہ علی مشتاق شامل ہیں۔ اکثر زخمیوں کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے۔