عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر اٹک

علی حنان قمر نے مقبرہ لالہ رخ میں جاری تعزین و آرائش کے کام کو چیک کیا ،اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال عدنان انجم راجہبھی ہمراہ تھے
حسن ابدال :عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی مہنگائی کے طوفان کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں عوام تعاون کریں کسی کو ان کے حقوق چھیننے کی اجازت نہیں دی جائے گی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اٹک علی حنان قمر نے حسن ابدال کے اچانک دورے کے موقع پر کیا انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں سے درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی بعدازاں ماڈل بازار کے دورے کے موقع پر انہوں نے فروخت کی جانے والی اشیاء کا معیار چیک کیا اور عوام کو سستی اشیاء ضرورت فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے بعدازاں انہوں نے مقبرہ لالہ رخ میں جاری تعزین و آرائش کے کام کو چیک کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عدنان انجم راجہ نے انہیں مکمل بریفنگ دی ڈی سی اٹک نے کہا کہ حسن ابدال دنیا بھر میں معروف اور اہمیت کا حامل علاقہ ہے جس کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں مہنگائی کے اس طوفان کا راستہ روکنے اور ناجائز منافع خوری کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے ماڈل بازار قائم کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو ضروریات زندگی ارزاں نرخوں پر فراہم کی جا سکیں۔
عوام کو چاہیے کہ وہ حکومتی اداروں کا ساتھ دیں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو عوام کے حقوق چھیننے کے لیے کوشاں ہیں ۔
