سردارمحمد فاروق کے بیٹے سردار صباحت فاروق رشتہ ازدواج میں منسلک

ملک سہیل خان کمڑیال، صدیق فخر، ندیم ملک، میجر طاہر صادق، ملک ریاست سدریال ، سلیم حیدر ، ملک آفتاب ، ملک ریاض و دیگر کی شرکت
پنڈی گھیب:سردار محمد فاروق کے بیٹے اور ملک عبداللہ کمڑیال کے بھتیجے سردار صباحت فاروق کی دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل، ممبر قومی اسمبلی، ممبر صوبائی اسمبلی و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت، دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب ان کے آبائی گائوں کمڑیال میں ہوئی ، استقبالیہ پر سردار حامد سلطان،ملک عبداللہ ، ملک احمد خان سابق ایس ڈی او واپڈا، ملک افتخار، ملک آفتاب احمد، ملک عثمان خان،سردار احسان، ملک قیصر کمڑیال، ملک ارمغان، سردار مغیث مہمانوں کا استقبال کرتے رہے، ولیمہ تقریب کے مہمان خصوصی ملک سہیل خان کمڑیال تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں ایم این اے میجر (ر)طاہر صادق، ملک عبداللہ خان کھنڈہ ،سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک شہریار خان، سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر، ملک محمد طارق پنڈی گھیب، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امانت راول، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی ملک ریاست سدریال، ملک سجاد کمڑیال، سابق چیئرمین کمڑیال احسن اقبال، حماد اکرم، ملک صفدر کھنڈہ، ملک عابد کھنڈہ
ندیم ملک، ملک محمد ریاض جنڈ، ملک آفتاب احمد میرا شریف، چیف ایگزیکٹو اٹک نیوز صدیق فخر اور سابق ممبر محمد خان کے علاوہ مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
