جنڈ اپسماء کے زیر اہتمام پوزیشن ہولڈر ز طلباء وطالبات کے اعزاز میں تقریب

جنڈ اپسماء کے زیر اہتمام پوزیشن ہولڈر ز طلباء وطالبات کے اعزاز میں  تقریب

تقریب کے مہمانان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبا ل اوپن یونیورسٹی ملک امان اللہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اٹک پروفیسر عثمان صدیقی، پرنسپلز دانش سکول گرلز اینڈ بوائز رفیع الدین اور رفعت ناز تھیں

جنڈ (تحصیل رپورٹر) آل پاکستان پرائیوٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م گزشتہ دنوں ہونے نصابی و غیر نصابی مقابلہ جات میں پوزیشن ہولڈر ز طلباء وطالبات کے لئے تقریب کا انعقاد۔ تقریب کے مہمانان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبا ل اوپن یونیورسٹی ملک امان اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اٹک پروفیسر عثمان صدیقی، پرنسپلز دانش سکول گرلز اینڈ بوائز رفیع الدین اور رفعت ناز تھیں رنگا رنگ تقریبکے آرگنائزر ملک حفیظ اللہ،ضلعی صدر ملک اصغر۔ تحصیل صدر ملک صفدر، راشد عمران انیس احمد، علاؤالدین،طاہر سلیمان و دیگر تھے تقریب میں پرائیوٹ سکولز جن میں بھریہ فاؤنڈیشن سکول، فوجی فاؤنڈیشن سکول، بیکن لائٹ سکول، ریڈر لائن گرامر سکول،ایجوکیٹرز، آکسفورڈسکولز،انڈس سکول،جناح سکول، گرین لینڈ سکول، دارارقم سکول، مسلم سکالر سکول بسال،کئیر پبلک سکول،العلم سکول،روٹس انٹرنیشنل سکول،سرسید سکول و دیگر کے بچے اور بچیوں نے مختلف ٹیبلو پیش کر کے حاضرینین محفل سے خوب داد سمیٹی، خصوصا کشمیر قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا، جب کہ سپشل ایجوکیشن سکول جنڈ کے سپیشل بچوں نے ٹیبلو پیش کر کے اپنے صلاحیتوں سے حاضرین کو ورطہ حیرت میں ڈالا، مہمانان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہو کہا کہ ان سرگرمیوں کے انعقاد کی افادیت پر روشنی ڈالی۔تقریب کے آخرمیں نمایاں کار کردگی کی بنیاد پر انعامات تقسیم کئے گئے۔

 

 تقریب میں ابرار شاکر، منور اقبال،محمد ذوالفقار، میڈم تنزیلہ مختار، فیضان اسحاق، میڈم عابدہ،نوید نواز، میڈم مکزیہ، میڈم روبینہ، عطا محمد، میڈم نگہت،چیف آرگنائزر میجر گروپ ملک عاصم اعوان،ایڈووکیٹ ملک جمشید، سمیر سلیم، عظمت خٹک، محمد نصیر، ڈاکٹر ملک شوکت، عبدالحمید مجروع سمیت تحصیل کے پرائیویٹ سکولز کے سربراہان ، ٹیچنگ سٹاف بچوں کے والدین اور معززین علاقہ نے بھر پور شرکت کی۔