لیاقت باغ جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا،سردار سلیم حیدر

جلسے میں اٹک سے ہزاروں کارکن شرکت کرینگے انھوں نے کہا کہ لیاقت باغ جلسہ پنجاب کی سیاست کو بدل کر رکھ دے گا، سابق وفاقی وزیر
فتح جنگ :پیپلزپارٹی کا 27دسمبر کا جلسہ لیاقت باغ،تیاریوں کے سلسلہ میں 11دسمبر کو اٹک کے عہدیداروں کا اہم اجلاس حسن ابدال میں ہو گا پنجاب کے صدر چوہدری قمر زمان کائرہ جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد شرکت کرینگے پی پی پی اور الائیڈ ونگ کی تمام تنظیموں کے عہدیدار اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ڈویژنل صدر سردار سلیم حیدر خان کی میڈیا سے گفتگو ،تفصیلات کے مطابق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے یو م شہادت 27دسمبر اس بار لاڑکانہ کی بجائے لیاقت باغ جائے شہادت پر بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا اس سلسلہ میں پیپلزپارٹی اٹک کی تمام تنظیمات کا اہم اجلاس 11دسمبر کو دن بارہ بجے ضلعی صدر اشعر حیات خان کی رہائش گاہ حسن ابدال میں منعقد ہو گا ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ضلع اٹک پیپلزپارٹی اور الائیڈ ونگز کی ضلعی تحصیل سٹی کی تمام تنظیمات کے عہدیداراور اہم کارکن اس اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔لیاقت باغ جلسہ پنڈی کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی اجتماع ہو گا انھوں نے پنڈی ڈویژن کی میزبانی میں اس بڑے جلسے میں اٹک سے ہزاروں کارکن شرکت کرینگے انھوں نے کہا کہ لیاقت باغ جلسہ پنجاب کی سیاست کو بدل کر رکھ دے گا۔
انھوںنے کہا کہ گیارہ دسمبرکوحسن ابدال کے اجلاس سے صوبائی صدر چوہدری قمرزمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد عہدیداروں و کارکنوں سے خطاب کرینگے ۔
