پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی خوش آئند،شہزاد بخاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کا سر ی لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے سلسلہ میں سیکورٹی انتظامات چیک کرنے کے لیے اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا دورہ
اٹک : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا سر ی لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے سلسلہ میں سیکورٹی انتظامات چیک کرنے کے لیے اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا دورہ۔ تمام سیکورٹی پوائنٹس اور سیکورٹی لیول کاوزٹ کیا اوروی وی آئی پی موومنٹ کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے حوالے سے ائیر پورٹ کا سیکورٹی وزٹ کیا۔ چیف سیکورٹی آفیسر اٹک محمد نعیم نے سیکورٹی پلان اور سیکورٹی ڈپلائمنٹ کے حوالے سے ڈی پی او اٹک کو بریف کیا۔ڈی پی او اٹک نے تمام سیکورٹی پوائنٹس اور سیکورٹی لیول کاوزٹ کیا اور وی وی آئی پی موومنٹ کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا۔اس موقع پر ڈٰ پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی ایک خوش آئند بات ہے ۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے میں کو ئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی تاکہ اقوام عالم کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ پاکستان ایک پر امن اور کھیلوں کے لیے ساز گار ملک ہے۔
