اٹک، یوم یکجہتی کشمیر اور انسانی حقو ق کے عالمی دن  کے حوالے سیمینار

اٹک، یوم یکجہتی کشمیر اور انسانی حقو ق کے عالمی دن  کے حوالے سیمینار

سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عنصر حیات،اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان کے علاوہ ضلعی افسران،سیاسی، سماجی و مذہبی ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی

اٹک(صدیق فخر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں اٹک میں یوم یکجہتی کشمیر اور انسانی حقو ق کے عالمی دن  کے حوالے سے ضلع کونسل ہال اٹک میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عنصر حیات،اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان کے علاوہ ضلعی افسران،سیاسی، سماجی و مذہبی ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چائیے۔کشمیریوں کو آزادی نہ دے کر انکا بنیادی حق پا مال کیا جا رہا ہے جو انتہائی زیادتی ہے۔126 دن کے مسلسل کر فیو اور جبری قید نے معاملات زندگی مفلوج کر کے رکھ دیئے ہیں۔ انسانی حقوق کی پا مالی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے اور انہیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ڈوگرہ راج کے وقت سے آزادی کے لیےء کو شاں ہیں اور آج بھارتی حکومت ان پر آر ایس ایس کی ایما پر ظلم وستم ڈھا کر ان کی آواز کو دبانا چاہتا ہے جو ممکن نہیں ہے۔ ظلم وستم کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور پاکستان کی عوام کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے،جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے اور بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ اپنی ریاستی دہشت گردی بند کرے اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حق تھا مگر انگریزوں نے بھارت کے ساتھ ساز باز کر کے خطے کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کر دی۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کو بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل ہوگی اور وہ آزاد فضاء میں سانس لیں گے اور آزاد زندگی بسر کریں گے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی مخصوص آئینی حیثیت تبدیل کر کے اقوام متحدہ کے معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

 

 کشمیر پاکستان کی شہء رگ اور جو بچہ بھی پاکستان میں پیدا ہوتا ہے وہ پہلے کشمیر کا لفظ سیکھتا ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آج کے مشکل ترین حالات میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور ہر سطع پر ان کی حمایت جاری رکھیں۔ تقریب میں حا ضرین کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔آخر میں واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جس میں میں تمام شعبہء زند گی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شر کت کی۔