ضلع اٹک میں پولیو مہم 16 دسمبر سے 19 دسمبر تک جاری رہے گی 

فائل فوٹو

پولیو مہم میں 2 لاکھ 91 ہزار 863 بچوں کو پولیو کی ویکسین پلائی جائے گی ، ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم 

اٹک :ضلع اٹک میں پولیو مہم 16 دسمبر سے 19 دسمبر تک جاری رہے گی جس میں 2 لاکھ 91 ہزار 863 بچوں کو پولیو کی ویکسین پلائی جائے گی ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او محکمہ صحت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر اٹک کی ہدایات کے مطابق تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ضلع بھر کی 75 یونین کونسلزز کیلئے 79 یونین کونسل انچارج 174 ایریا انچارج 815 موبائل ٹی میں 105 فکسڈ سنٹر 31 ٹرانزٹ پوائنٹ 2 رومنگ ٹی میں جبکہ 953 ٹوٹل ٹی میں تشکیل دی گئی ہیں جن کی نگرانی ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ، چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسد اسماعیل ، اے ڈی ایچ او کریں گے اس مہم کے دوران 1290 ورنمٹ ، 1014 پرائیوٹ سکولز کے 43996 بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے خیمہ جات ، بھٹہ جات میں رہائش پذیر بچوں کیلئے بھی خصوصی ٹی میں پولیو ویکسینیشن کے فراءض انجام دیں گی اٹک خورد ، جہانیاں ، جھاری کس اور خوشحال گڑھ میں پولیو کنٹرول پوسٹوں پر تعینات اہلکار 5 سال تک عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ضلع اٹک کی حدود کئی دیگر اضلاع سے ملتی ہیں

 

 جن میں راولپنڈی ، چکوال ، کے پی کے کے اضلاع کوہاٹ ، نوشہرہ صوابی ، ہری پور شامل ہیں اللہ تعالی کے فضل سے محکمہ صحت پنجاب اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ضلع اٹک کو پولیو فری ضلع قرار دے رکھا ہے ۔