ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک کی زیر نگرانی ٹریفک آگاہی مہم جاری

انچارج ٹریفک ایجوکیشن اٹک کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج اٹک میں ٹریفک آگاہی و روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ا
اٹک :اے آئی جی ٹریفک پنجاب اور ڈی پی او اٹک کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس کی زیر نگرانی ٹریفک آگاہی مہم کے دوران انچارج ٹریفک ایجوکیشن اٹک کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج اٹک میں ٹریفک آگاہی و روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا اور روڈ سیفٹی ہدایات کے بارے میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے جس میں طلباء و طالبات کو روڈ سیفٹی کے اصولوں اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی طلباء کو ہیلمٹ استعمال کے فوائد ، ون وے ڈرائیونگ ، اوورسپیڈنگ ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اور ون ویلنگ کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا دوران لیکچر بتایا گیا کہ اکثر ٹریفک حادثات جارحانہ انسانی رویے کی وجہ سے پیش آتے ہیں کالج کے طلباء و طالبات کو ٹریفک ڈسپلن ، ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے فائدے اور خلاف ورزی کے نقصانات بتائے گئے طلباء و طالبات کو کمیونٹی پولیسنگ کے بارے میں آگاہ کیا گیا کہ کس طرح وہ ٹریفک نظام میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
طلباء و طالبات نے آگاہی لیکچر کو انتہائی توجہ سے سنا اور آئندہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور معاشرے کے دیگر لوگوں کو آگاہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
