فتح جنگ، بلال بھٹو زرداری سے سردار ظہیر خان کھٹڑ کی ملاقات 

فتح جنگ، بلال بھٹو زرداری سے سردار ظہیر خان کھٹڑ کی ملاقات 

ملاقات میں27دسمبر بی بی شہید کی برسی کے جلسہ لیاقت باغ کے حوالے سے گفتگو ،تحصیل صدر کی پارٹی کیلئے قربانیوں کو بھی سراہا، بلاول بھٹو زرداری

فتح جنگ: پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل فتح جنگ کے صدر سردار ظہیر خان کھٹڑ کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ،27دسمبر بی بی شہید کی برسی کے جلسہ لیاقت باغ کے حوالے سے گفتگو ،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے چاہنے والوں کو شرکت کی دعوت دیں بلاول بھٹو کی ہدایت ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز زرداری ہائو س اسلام آباد میں تحصیل صدر پیپلزپارٹی سردار ظہیر خان کھٹڑ نے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی اس موقع پر تحصیل جنرل سیکرٹری ملک قیصر مسعود بھی موجود تھے بلاول بھٹو زرداری نے 27دسمبر کے جلسہ لیاقت باغ کی تیاریوںکے حوالے سے استفسار کیا تحصیل صدر نے جلسہ میں بھر پور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ بی بی شہید کے چاہنے والوں سمیت ہر جمہوریت پسند کو بھی برسی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دیں 

 

جو اس ملک میں جمہوریت کی بقاء اور استحکام اور استحصالی نظام کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں انھوں نے ایسے افراد کو بھی ساتھ لائیں جو کسی وقت بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ رہے ہیں اور بوجوہ ہمارے ساتھ نہیں ہیں ہم اس ملک میں شہید بی بی کے وژن کے مطابق جمہوری اداروں کی مضبوطی اور جمہوریت کے استحکام اور بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انھوں نے تحصیل صدر کی پارٹی کیلئے قربانیوں کو بھی سراہا ۔