اٹک ،نوجوانوں کو جنسی تشدد اور بے راہ روی سے بچانے کیلئے پولیس مہم جاری 

اٹک ،نوجوانوں کو جنسی تشدد اور بے راہ روی سے بچانے کیلئے پولیس مہم جاری 

نماز جمعہ میں مختلف تھانوں کے ایس ایچ او کا نمازیوں اور والدین سے خطاب 

حضرو:آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک اور ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری کی طرف سے نوجوان نسل کے مستقبل کے تحفظ کیلئے جنسی تشدد اور بے راہ روی کے راستوں بچانے کیلئے چلائی گئی مہم کے دوران ایس ایچ اوتھانہ حضرو حاجی محمد اعظم نے نماز جمعہ سے قبل مسجد خلافت میں نمازیوں اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ معاشرے میں جنسی بے راہ روی آئے دن بڑھتی جا رہی ہے چھوٹے چھوٹے معصوم بچون کو چند ظالم صفت انسان اپنی جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر ان کو قتل کر دیتے ہیں جو دوہرے جرم کا ارتکاب کرتے ہیں اس لیے ہمیں اپنے معاشرے میں ایسی غلیظ حرکت کرنے والوں کے خلاف عوامی سطح پر شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے بچوں کی دینی اور اخلاقی تربیت کرنے کیساتھ ساتھ ان کی تمام تر حرکات یا کسی بھی کام سے مقررہ وقت سے تاخیر سے تو واپس نہیں آرہے۔  ان کا اٹھنا بیٹھنا میں ملاپ کس طرح کے لوگوں سے ہے ان کا میل ملاپ اپنی عمر سے بڑے لوگوں کیساتھ کس حد تک ہے۔

 حاجی اعظم نے مزید کہا کہ اپنے بچوں اور اپنے ماتحت گھر کے ہر فرد کے موبائل کے استعمال کی بھی آپ کڑی نگرانی رکھیں یہ دور بہت نازک ہے اور اپنے بچوں اور اپنے اہل وعیال کو معاشرے میں فروغ پانے والی برائیوں سے بچانا ہم سب والدین کی ذمہ داری ہے ہم نے موبائل کے غلط استعمال اور اس میں غیر اخلاقی اور بے ہودہ قسم کی چیزیں بھر کر دینے والوں کے خلاف بھی اقدامات کر دیئے ہیں اس سلسلہ میں عوام بھی پولیس سے تعاون کریں عوام ایسے کسی بھی جرائم میں ملوث ہو یا کوئی بھی غیر اخلاقی حرکت کرے تو فوراََ ہمیں اطلاع دیں ہم آپ کا نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 عوامی حلقوں نے آر پی او راولپنڈی کی جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے پر ان کو خراج تحسین پیش کی ہے ۔