بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اپنا قومی فریضہ پورا کریں، ڈاکٹر اسد اسماعیل

بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اپنا قومی فریضہ پورا کریں، ڈاکٹر اسد اسماعیل

پولیو ایک موذی مرض ہے جس سے بچہ ساری زندگی کے لئے معذور ہو جاتا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹک

حسن ابدال :پولیو ایک موذی مرض ہے جس سے بچہ ساری زندگی کے لئے معذور ہو جاتا ہے اس سے بچائو کا واحد حل انسداد پولیو مہم میں پانچ سال تک بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانا بہت ضروری ہے ۔ 5روزہ انسداد پولیو مہم 16دسمبر سے شروع ہو رہی ہے جو 20دسمبر تک جاری رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹک ڈاکٹر اسد اسماعیل اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حسن ابدال ڈاکٹر نعیم اختر نے بنیادی مرکز صحت کوہلیہ میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ایک میٹنگ میں کیا ۔ اس موقع پولیو پروگرام کے زونل سپروائزر محمد سہیل ، ایریا انچارج مرزا محمد عمران ، پیر نور الٰہی ، لیڈی ڈاکٹر انجم آفتاب کے علاوہ لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر سٹا ف نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر اسد اسماعیل نے کہا کہ انسداد پولیو مہم 16دسمبر سے جاری ہو رہی ہے جو 20دسمبر تک جاری رہے گی ۔

 

اس دوران ہمارا سٹاف گھر گھر جا کر 5سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا فریضہ سرانجام دے گا ۔ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے اس سے بچہ ساری زندگی کے لئے معذور ہو جاتا ہے ۔ جو والدین کے لئے پریشانی کا باعث بنتا ہے ان بچوں کو پولیو جیسی مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیو ویکسین پلانا بہت ضروری ہے ۔ والدین سے اپیل ہے کہ اپنے 5سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر قومی فریضہ پورا کریں ۔ تاکہ اس ملک سے پولیو جیسی موذی مرض کا خاتمہ ہو سکے ۔

 

 سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ پٹھان علاقوں میں فوری طور پر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں ۔