Wed
20
May
2026

فتح جنگ:تبدیلی غریب آدمی کو راس نہ آئی مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کیلئے بجلی کے بھاری بھرکم بل کسی قیامت سے کم نہیں سوئی ناردرن گیس کے بل موصول ہی نہیں ہوئے جبکہ ادائیگی کی تاریخ بھی گذر گئی فتح جنگ شہر کے 15ہزار سے زائد صارفین پر عدم ادائیگی کے لاکھوں روپے سرچارج کون ادا کرے گا؟
بجلی کے بلوں کی صورتحال یہ ہے کہ ایک صارف نے بتایا کہ46یونٹ بجلی کی قیمت 266.34روپے جبکہ مختلف ٹیکسیزکوملا کرٹوٹل بل 1299روپے بن گیا۔ٹیکسیز کی تفصیل کچھ اسطرح ہے کہ گورنمنٹ کے محصولات 4روپے ٹیلی ویژن فیس 35روپے جنرل سیلز ٹیکس 49
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ774.26ایف سی سرچار ج19.78سیلز فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ134اور محصول بجلی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ11.61روپے کل بل 1299روپے۔
حکمران عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دینے اور تبدیلی کا وعدہ وفا کریں ۔
